ابنا: گذشتہ رات تکفیری دہشت گردوں کے حامی قبائل اور حوثی گروہ کے ارکان کے درمیان لڑائی میں 9 افراد صوبہ عمران میں ہلاک ہوئے۔ یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع ارہاب علاقے میں بھی لڑائی بھڑک اٹھی، رپورٹ کے مطابق، اس لڑائی میں کم سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ تصادم ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب دو ہفتے قبل ہی یمنی حکومت کی ثالثی میں حوثیوں اور حاشد قبائل کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی، تاہم اس کے فورا بعد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔حوثیوں کا کہنا ہے کہ حاشد قبیلہ ان کے خلاف تشدد میں ملوث سلفیوں کی مدد کر رہا ہے اور دماج شہر میں بڑی تعداد میں غیر ملکی دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے۔حوثی تحریک کے ترجمان محمد عبد السلام نے حکومت پر سلفی عسکری پسندوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔
.......
/169